بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

سیکیورٹی اداروں کا کمانڈو ایکشن ، پنجاب سے 7 دہشتگرد گرفتار

       
مناظر: 440 | 6 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پنجاب کے مختلف علاقوں میں محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کارروائی لاہور، قصور، سرگودھا، بہاولپور اور بہاول نگر میں کی گئی۔ لاہور سے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 3 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، آئی ای ڈی، 2 حفاظتی فیوز اور پرائما کورڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت خان زمان، شاہ محمد، عابد، خالد محمود، عظیم، احمد شاہ اور نور کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد قانون ناقذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0