ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

قاضی حسین احمد مرحوم تحریک اسلامی کے عظیم قائد اور مربی تھے،سید صلاح الدین احمد

       
مناظر: 910 | 6 Jan 2024  

 

مظفرآباد(نیوز ڈیسک )حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد مرحوم تحریک اسلامی کے عظیم قائد اور مربی تھے۔ان کی جدائی سے جو خلا پیدا ہوا وہ ابھی تک پر نہیں ہوسکا۔

ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین احمد نے حزب کمانڈ کو نسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد 5جنوری2013میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور تاریخ گواہ ہے کہ ان کی جدائی سے جو خلا پیدا ہوا وہ ابھی تک پورا نہیں ہوسکا۔وہ نہ صرف تحریک اسلامی کے عظیم قائد تھے بلکہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے آزادی پسند عوام کے پشت بان بھی تھے۔تحریک کی راہ میں بڑے سخت مراحل اور آزمائشیں آئیں لیکن قاضی حسین احمد کی قیادت اور دور اندیشی سے ہمیشہ سخت مراحل اور آزمائشوں سے نہ صرف تحریک بلکہ قیادت بھی سرخرو ہوکر نکلی،یہ مرحوم قاضی حسین احمد کی شخصیت کا خاصا تھا کہ پوری دنیا کی عالمی اسلامی تحریکوں نے انہیں اپنا امام اور استاد کا درجہ دے رکھا تھا، باالخصوص تحریک مزاحمت حماس،ترکیہ کی انصاف و ترقی پسند جماعت اور اخوان المسلمون ان کیلئے اپنے دل فرش راہ کیے دیتیں۔

سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ قاضی حسین احمد امیر جماعت اسلامی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے اور پاکستانی سیاست میں ان کے چھوڑے ہوئے نقوش مدتوں یاد رکھیں جائیں گے۔ وہ باکردار،باوقار،باعمل اور اخلاقی جرات سے مزین تھے،جس کی باز گشت آج بھی ایوان اقتدار میں سنائی دیتی ہیں۔وہ حق گو او ر حق زبان تھے اور سب سے بڑھ کر وہ اپنے وقت کے رجل عظیم تھے۔ان جیسے مرجع خلاق صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔وہ سیماب شخصیت کے بھی مالک تھے۔بلا شبہ ان کی جدائی تحریک آزادی کشمیر کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہیں کیونکہ انہوں نے پورے پاکستان سے لیکر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تحریک آزادی کشمیر کیلئے کاروان چلائے اور پوری پاکستانی قوم کوتحریک آزادی کی پشت پر لاکھڑا کیا۔انہی کی قیادت میں 05فروری 1990 میں کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا گیا اور تب سے لیکر آج تک یہ دن اہل کشمیر کیساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے،جو کہ اب سرکاری حیثیت اختیار کرگیا ہے۔انہوں نے مرحوم قاضی حسین احمد کی بلندی درجات کی دعا کی۔ امیر حزب المجاہدین نے جنرل سیکر ٹری جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختون خوا عبدالواسع کے والد محترم مولانا عبدالبر جو کہ ایک ممتاز عالم دین اور شیخ الحدیث تھے اور کے پی کے ہی حزب رہنما فرحت اللہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ تعزیت اور ہمدردی کے علاوہ مرحومین کیلئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں مقام علین میں جگہ عطا فرمائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0