ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر :بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں تیز

       
مناظر: 889 | 9 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک) فورسز نے 26جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سرینگر، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، بڈگام، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، رام بن، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکار جو راکٹ لانچروں اور دیگر جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں ان علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح ر ہے کہ بھارتی قابض فوج اور پولیس اہلکاروں نے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کر رکھاہے اورمقبوضہ علاقے کو خاص طور پر اگست 2019 کے بعد سے کھلی جیل میں تبدیل کر دیاگیا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0