اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

بلقیس بانو کیس : سپریم کورٹ نے بی جے پی حکومت کی بداعمالیوں کا پردہ فاش کردیا ، ملکار جن کھڑگے

       
مناظر: 243 | 9 Jan 2024  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کی فتح ہے۔
ملکار جن کھڑکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے مودی حکومت کی وزارت داخلہ اور بی جے پی کی گجرات حکومت کی بداعمالیوں کا پردہ فاش کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتخاب جیتنے کے لیے کس طرح بی جے پی ایک خاتون کو انصاف سے محروم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی ہر خاتون کو آج پتہ چل گیا ہے کہ بی جے پی کی خاتون دشمن ذہنیت کتنی نفرت انگیز اور آلودہ ہے۔ ملکار جن کھڑگے کہاکہ بلقیس بانو نے جو جدوجہد کی، وہ بے کار نہیں گئی۔بلقیس بانو معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ابھشیک منو سنگھوی اور مہیلا کانگریس صدر الکا لامبا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس دوران کہا کہ ”بی جے پی حکومت جس نے بلقیس بانو کی عصمت دری کے مجرموںکو بچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ، اب انھیں منھ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالت عظمی نے بی جے پی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جیل میں قیہد کے دوران بھی ان تمام مجرموں کو بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت نے سہولتیں دے رکھی تھیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0