اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی سیاہ رات ایک دن ضرور ختم ہو گی ، حریت کانفرنس

       
مناظر: 281 | 11 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کی سیاہ رات بالآخر ایک دن ضرورختم ہو جائے گی اور کشمیری عوام آزادی کی صبح دیکھیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بھارت کی ہندوتوا حکومت انکے اس جمہوری حق کو تسلیم کرنے سے مسلسل انکار کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کشمیریوں کی منصفانہ اور مقامی مزاحمتی تحریک کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی فوجی تسلط میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، تاہم وہ بھارت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی بھی بھارتی ظلم و جبر کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا۔حریت ترجمان نے کہا کہ بھارتی استعمار نے کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ظلم و جبر کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا لیکن وپ کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکا۔اانہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط سے اپنے مادر وطن کی آزادی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نوجوان کشمیری عوام کے ہیرو ہیں ۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کرنے اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائوبڑھائے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0