جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر دنگے فساد کروانے کی تیاریاں : محبوبہ مفتی

       
مناظر: 401 | 5 Jan 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کو کنٹرول کرنے میں نا کام رہی ہے اور اب برادریوں کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دینے کیلئے مقامی لوگوں کو مسلح کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے لوگوں کومسلح کررہی ہے تاکہ مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت اور نفرت کا ماحول پیدا کیا جاسکے اور کمیونٹیز کو دوسرے سے لڑایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ راجوری حملے کے بعددیہات دفاع کمیٹیوںکو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے سے بی جے پی کے دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہتر ہو گئی ہے ۔محبوبہ مفتی نے مزید کہاکہ اگر مقبوضہ علاقے میں حالات ٹھیک ہیں تو پھر مزید فوج کیوں بلائی جا رہی ہے اور مقامی لوگوں کو ہتھیار کیوں دیئے جا رہے ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘اس کا مطلب یہی ہے کہ بی جے پی جموں وکشمیر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0