ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

رام مندر کا افتتاح نریندر مودی کو بھاری پڑے گا، منی شنکر

       
مناظر: 223 | 15 Jan 2024  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما منی شنکرائیرنے کہا ہے کہ رام مندر کا افتتاح نریندر مودی کو بھاری پڑے گاکیونکہ چاروں شنکر اچاریوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
منی شنکر ایئر نے ایک بیان میں کہا کہ ہندو دھرم کے چار مسلمہ شنکر اچاریوں نے مودی کے ہاتھو ں مندر کے افتتاح کو سخت ناپسند کیا ہے لہذا یہ مودی کیلئے بھاری پڑنے والا ہے۔انہوںنے کہا کہ جیوتر مٹھ اترا کھنڈ کے شکر اچاریہ اوی مکتیشور آئند سرووتی کہہ چکے ہیں کہ چاروں شنکر اچاریاؤں میں سے کوئی بھی ایودھیا نہیں جائے گاکیونکہ پوری طرح سے تعمیر ہونے سے قبل مندر کا افتتاح کرنا شاشتروں (اخلاقیات) کے خلاف ہے ۔ کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ بیشتر ہندوؤں نے کبھی بھی ہندو توا جماعت کو ووٹ نہیں دیا ، یہ انتخابات کا طریقہ کار ہے جس کی وجہ سے گزشتہ دس برس سے ہندو توا کا اقتدار ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0