ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

عالمی برادری دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔شبیر احمد شاہ

       
مناظر: 539 | 16 Jan 2024  

 

سری نگر (نیوز ڈیسک )  نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے کشمیری نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیری شہدا کی قربانیوں کے تحفظ کیلئے جدوجہد آزادی کشمیر کی قیادت کریں۔

شبیر احمد شاہ نے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابل تنسیخ حق خودرادیت کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور اپنی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔

شبیر شاہ نے کہا کہ ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کی حراست میں تین کشمیری نوجوانوں کا حالیہ ماورائے عدالت قتل عالمی برادری کے لیے چشم کشا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0