اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

”سکھس فارجسٹس “بھارتی یو م جمہوریہ کے روز نئی دلی میں خالصتان کا جھنڈالہرائے گی

       
مناظر: 266 | 17 Jan 2024  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) خالصتان تحریک کے امریکہ میں مقیم سرکردہ رہنما گرپتونت سنگھ پنن نے بھارتی پنجاب میں سکھ برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہو جائیں اور وزیراعلیٰ بھگونت مان کوبھارت کے یوم جمہوریہ پر بھارتی پرچم لہرانے سے روکیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گروپتونت سنگھ پنون نے ایک ویڈیو میں کہا کہ پنجاب حکومت سکھ نوجوانوں کو غنڈے قرار یکر انہیں جعلی مقابلوں میںقتل کر رہی ہے۔ انہوں سکھ نوجوانوں سے کہا کہ وہ ان سے رابطہ کریں اور 26 جنوری کو خالصتان پر ہونے والے ریفرنڈم کے لیے خود کو ووٹر کے طور پر رجسٹر کرائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگرنریندر مودی میں ہمت ہے تو وہ26جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں بغیر سیکورٹی کے شرکت کریں۔ پتونت نے کہا کہ ایس ایف جے (سکھس فار جسٹس) 26جنوری کو نئی دلی مین خالصتان جھنڈا لہرا کے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا بدلہ لینے جا رہی ہے۔گرپتونت سنگھ امریکہ میں قائم ایک آزادی پسند سکھ تنظیم سکھس فار جسٹس( ایس ایف جے) کے ایک سرکردہ رہنما ہیں جو بھارت میں سکھوںکیلئے خالصتان کے نام سے ایک علیحدہ وطن کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0