اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان نے تباہی پھیر دی،’سرمچاروں‘ کا وائس نوٹ منظر عام پر

       
مناظر: 328 | 18 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ایران کے اشتعال انگیزی پر پاکستان کے جوابی وار میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا ایک مختصر وائس نوٹ سامنے آیا ہے۔ ایرانی اشتعال انگیزی پر پاکستان نے ایران میں علیحدگی پسند گروپوں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے تین ٹھکانوں میں نصف درجن سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

بی ایل اے اور بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے متعدد سرمچار ہلاک ہوئے ہیں، سرمچاروں کی موت سے قبل سامنے آنے والے آخری وائس نوٹس سے بھارتیوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر ہوتا ہے، بھارت کے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سرمچاروں سے منسوب سامنے آنے والے وائس نوٹ میں سُنا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد اپنے ساتھی کو میسج میں کہتا ہے کہ پاکستان نے تباہی پھیر دی ہے، کیمپ پر حملہ ہوگیا ہے۔
وائس نوٹ میں بات کرنے والا شخص شنکر نامی شخص کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’شنکر سے بھی رابطہ نہیں ہورہا۔‘
دوسری جانب ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے ایران میں حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ ایرانی شہری نہیں ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0