بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

منی پور: پرتشدد واقعات میں مزید 5افراد ہلاک

       
مناظر: 592 | 19 Jan 2024  

 

امپھال(نیوز ڈیسک )  شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں 5افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مسلح افراد کے بھیس میں ریاست کے ضلع بشنو پور کے علاقے ننگتھونگ کھا کھنو میں مبینہ طور پرمیتی برادری کے 4افراد کو ہلاک کر دیا۔ہلاک ہونیوالوں میں اوینم بامولجاو اور اسکابیٹا اوینم مانیٹومبا، تھیم سومن اور ننگتھوجام نبڈویپ سنگھ شامل ہیں۔ ان ہلاکتوں کے بعد امپھال میں مختلف مقامات پر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ علاقے میں مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے 3اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ریاست میں صورتحال مسلسل کشیدہ ہے۔ اس سے قبل جمعرات کی صبح ایک اور واقعے میں بھارتی فوجیوں نے امپھال کے مغربی ضلع کے کانگچپ میں میتی برادری کے ایک 23 سالہ نوجوان کو قتل کردیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0