اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر:راجوری میں ایک شخص کی لاش برآمد

       
مناظر: 559 | 21 Jan 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری میں ہفتے کے روز ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ راجوری کے علاقے ڈیری ریلیوٹ میں ایک شخص کی لاش کوجس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی عمر30 سال کے قریب ہے، کچھ راہگیروں نے دیکھا اورپولیس کو مطلع کیا۔ پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو شناخت اور دیگر طبی و قانونی کارروائیوں کے لیے اپنے قبضے میں لیا۔ ایس ایچ او منجکوٹ ابرار احمد نے لاش کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاش کی شناخت کے لیے عوام سے مدد طلب کی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاش کی شناخت ہونے کے بعد اس کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0