ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارت میں پھر سے ملک گیر مسلم کش فسادات کی سازش تیار ؟

       
مناظر: 561 | 24 Jan 2024  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مودی سرکار نے رام مندر کے افتتاح کے موقع ہر ملک بھر میں ہم آہنگی اور یگانگت یقینی بنانے کے دعوے کیے تاہم دہلی اور ممبئی میں بعض شر پسندوں نے مسلم کش فسادات کی سازش پر بھی عمل کیا۔
دہلی کے علاقے کالندی کنج انتہا پسندوں نے موٹر سائیکلوں پر ریلی نکالی اور ایک مسجد کے سامنے کھڑے ہوکر نعرے لگائے۔
بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں بھی انتہا پسندوں نے مسلم کش فسادات کی سازش پر عمل کی کوشش کی۔ میرا روڈ کے علاقے نیا نگر میں انتہا پسندوں نے کاروں کی ریلی نکالی اور مسلم علاقے میں جے شری رام کے نعرے لگائے۔ رام مندر کے افتتاح کی خوشی میں انہوں نے پٹاخے بھی پھوڑے۔
حساس علاقے میں نعرے بازی پر جب مسلمانوں نے انتہا پسندوں کو روکا تو تصادم ہوگیا۔ پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
معاملات کو قابو میں رکھنے کے لیے ممبئی کی انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ میرا روڈ کے واقعے سے متعلق کوئی بھی وڈیو یا تصویر شیئر یا فارورڈ نہ کریں۔
میرا بھایندر وسائی ورار پولیس اسٹیشن نے مقامی ہندو اور مسلم باشندوں سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں ضبط و تحمل سے کام لیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0