اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

نوجوانوں کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح ناممکن تھی: نگران وزیراعظم

       
مناظر: 650 | 25 Jan 2024  

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نوجوانوں کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح ممکن نہیں تھی۔
پاکستان نیشنل یوتھ کنونشن جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا اور لازوال قربانیاں دی ہیں، پاک فوج نے پوری لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔
انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ہم سب کو پاکستان کے خلاف شروع کئے جانے والے شیطانی پراپیگنڈا کو مسترد کرنا ہوگا، نوجوان قومی سلامتی کے چیلنج سے نمٹنے اکیلئے تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں، نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہمیں پاکستان کے خلاف حال ہی میں پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے پھیلائے گئے پراپیگنڈے جیسے اقدامات کو مسترد کردینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان قومی سلامتی کے اس ابھرتے ہوئے چیلنج سے نبرد آزما ہونے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس چیلنج پر اسی وقت قابو پایا جا سکتا ہے جب نوجوان دشمنوں کے پھیلائے ہوئے پراپیگنڈے کو مسترد کرکے ریاست کی طرف سے فراہم کردہ مستند معلومات پر انحصار کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0