جمعرات‬‮   3   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پاکستانی سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے

       
مناظر: 460 | 25 Jan 2024  

 

کراچی(نیوز ڈیسک ) سینئر سیاستدان الہی بخش سومرو انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔الہی بخش سومرو کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔سیاسی و سماجی شخصیات نے الہی بخش سومرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
الہی بخش سومرو کا تعلق شکار پور میں آباد سومرو خاندان سے تھا جس نے سندھ میں سالہا سال حکومت کی۔ الہی بخش سومرو جنرل ضیاء الحق کے دورِ حکومت میں پہلی بار وفاقی وزیر بنے تھے۔1985 میں بلامقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ الہی بخش سومرو پرویز مشرف کے دور میں مسلم لیگ ق میں شامل ہوئے تھے اور قومی اسمبلی کے اسپیکر بنے تھے تاہم 2007ء میں ہونے والے الیکشن میں اپنی نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0