اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

ممبئی میں ہندو توا غنڈوں کا مسلمانوں پر تشدد، دکانوں میں توڑ پھوڑ

       
مناظر: 280 | 26 Jan 2024  

 

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں ہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا اور ان کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو توا غنڈوں نے ممبئی کے علاقے میرا روڈ میں مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور ان پر حملہ کیا۔حکام نے مسلم اکثریتی علاقے نیانگر میں مسلمانوں کی دکانیں بھی مسمار کیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں ہندو تواوالوں کومسلمانوں پر حملے اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں لاٹھیوں سے مسلح ہجوم کو ایک پک اپ وین کے ڈرائیور پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ۔ وین پر ”راشد ٹیمپو سروس “کا نام واضح پڑھا جاسکتا ہے۔
غندوں نے ڈرائیور اور وین میں سوار دیگر افراد کو کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں محمد طارق، محمد معراج اور دین علی شدید زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0