ہفتہ‬‮   2   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

یوسف تاریگامی کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں خودساختہ مردم شماری پر اظہار تشویش

       
مناظر: 263 | 31 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے مارکسسٹ کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فوج اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں شروع کی گئی خودساختہ مردم شماری کی وجہ سے کشمیری عوام میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں شروع کی گئی خودساختہ مردم شماری کی وجہ سے کشمیریوں میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اس مردم شماری کو مقبوضہ علاقے پر اپنے غیر قانونی تسلط کو مزید مضبوط کرنے کی بھارت کی ایک اور دانستہ کوشش قراردے رہے ہیں ۔یوسف تاریگامی نے مودی حکومت کو مقبوضہ علاقے میں اس نام نہاد مردم شماری کی نوعیت اور مقصد کو واضح کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارتی پولیس اورقابض افواج نے کشمیریوں کی ذاتی معلومات اور کوائف اکٹھے کرنے کے لیے نام نہاد مردم شماری کا آغاز کیا ہے ۔ اس اقدام سے جوکشمیریوں کی ذاتی معلومات ، گاڑیوں،املاک اور رابطے کی معلومات اکٹھی کرنے پر مشتمل ہے کشمیری عوام میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔کشمیری سیاسی جماعتوں نے اسے عام کشمیریوں کے حق وراثت اور شناخت پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0