ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

جموں وکشمیر پیپلز لیگ کی طرف سے اقوام متحدہ کی قراردادں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر زور

       
مناظر: 604 | 1 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری رکوانے کیلئے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل پر زوردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے سینئر رہنمائوں محمد یاسین عطائی ،ظہور احمد، عبدالعزیز، عبدالقدوس، محمد اشفاق ، غلام نبی درزی اور دیگر نے سرینگر میںپارٹی کی مجلس عاملہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز لیگ استصواب رائے کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے پر امن حل پر پختہ یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے اس ناقابل تنسیخ حق کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے اپنی متعدد قراردادوں میں فراہم کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز لیگ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کے اپنے تاریخی موقف پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ انہوںنے اس موقع پر کشمیری شہداء بشمول پارٹی لیڈروں شہید شیخ عبدالعزیز اور شہید ایس حامدکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا۔ پیپلز لیگ کے رہنمائوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازعہ ہے اورایک کروڑ چالیس لاکھ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے جنہوں نے اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں ابھی فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حل طلب تنازعہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کی آزادی کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0