ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

شاداب کی اہلیہ کے ساتھ روضہ رسولؐ پر حاضری، شادی کی پہلی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

       
مناظر: 547 | 12 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹر شاداب خان شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دینے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شاداب خان نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کیلئے ایک نوٹ لکھا۔ شاداب خان کی ٹوئٹ میں درج تھا کہ اس سال زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ساتھ روئے ، ساتھ ہنسے اور ان گنت لمحات کو یادگار بنایا۔ شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں شریک حیات بننے پر اہلیہ کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ ازدواجی زندگی کے دوسرے سال کا آغاز عمرے سے کررہے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں شاداب خان نے مزید لکھا کہ اللہ پاک ہمیں ایک ساتھ ہمیشہ خوش اور صحت وتندرست رکھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس شاداب خان نے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0