ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

محمود ساغر کی طرف سے نریندرمودی کے جموں کے دورے کی شدید مذمت

       
مناظر: 616 | 21 Feb 2024  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آئندہ انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کی ایک سیاسی چال قرار دیا ہے۔

کنوینر محمود ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں نریندر مودی کے دورہ جموں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دورے کا مقصد مقبوضہ علاقے کی صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کوگمراہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نریندر مودی مقبوضہ علاقے میں ہندوتوا نظریے کو آگے بڑھانے جموں کا دورہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی میں نریندر مودی کے کردار اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں ان کی حکومت کی سامراجی پالیسیوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگست 2019میں دفعہ 370کی منسوخی سمیت نریندر مودی کے غیر قانونی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہیں ،جن کا مقصد جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدل کرنا ہے۔

محمود ساغر نے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی فوری ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ جب تک کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا اس وقت تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے مبصرین اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کی حقیقی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جموںوکشمیر تک رسائی فراہم کرے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0