ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

ن لیگی رہنما نے ایوان صدر کو سازشوں کا گڑھ قرار دے دیا

       
مناظر: 995 | 26 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے ایوان صدر کو سازشوں کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا معاملہ جان بوجھ کر متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔
ماڈل ٹاؤن لاہورمیں پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نومنتخب ن لیگی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ صدر مملکت جمہوریت کو نقصان پہنچانے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکن بنے ہوئے ہیں، آئی ایم کو خط لکھنا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی عہدے سے انصاف نہیں کر سکے ہیں، آئین میں درج ہے کہ 21 روز کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس 29 فروری کو ہو کر رہے گا مگر صدر کا کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، وہ صدر کی کرپشن پر تحقیقات کیلئے قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ جمہوریت ڈی ریل کرنے کی کوشش کی، اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث مجرم آئی ایم ایف کو کس منہ سے خط لکھ رہا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ مجرم نے آئی ایم ایف کو لکھا کہ اس نے سیاست میں دین کو استعمال کیا اور یہ کہ وہ ایک کرپٹ آدمی ہے اور جیل میں بند ہے،
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے تانے بانے ایوان صدر سے ملتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0