ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

آرمی چیف کی اے ایس پی شہر بانو سے ملاقات، خاتون کو ہجوم سے بچانے پر کردار کو سراہا

       
مناظر: 866 | 28 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور میں عربی رسم الخط والا لباس پہنے خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی سے ملاقات کی اور غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے پر ان کے پروفیشنل کردار کی تعریف کی۔
نڈر آفیسر شہر بانو نقوی نے 26 فروری 2024 کو لاہور کے اچھرہ بازار کے مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بحفاظت نکالا تھا۔
آرمی چیف نے بہادر پولیس آفیسر شہر بانو نقوی سے ملاقات کر کے ان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین معاشرے کا انمول حصہ اور ان کا احترام مذہب اور ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے۔
جنرل عاصم منیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحفظات اور شکایات کے حل کے لیے قانونی راستے میسر ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے، بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0