ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

راجستھان میں مسلم اساتذہ کی معطلی کیخلاف ہندو طلباءکا احتجاج

       
مناظر: 784 | 28 Feb 2024  

 

جے پور(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک سکول کے ہندو طلباءنے تین مسلم اساتذہ کی معطلی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ فیروز خان، مرزا مجاہد اور شبانہ کو ہندو توا تنظیم ”سرو ہندو سماج‘ ‘ کی طرف سے جبری تبدیلی مذہب، لوجہا د اور جہادی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر معطل کیا گیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلم اساتذہ کی معطلی کے خلاف ہندو طلباءنے اپنے گاؤں کے سکول سے سنگوڑ قصبے میں واقع ایس ڈی ایم کے دفتر تک مارچ کیا ۔ احتجاجی طلبا نے اساتذہ کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے والے دیہاتیوں اور کچھ طلباءکیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ بعض طلباءکو ان مسلم اساتذہ کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے کیلئے مجبور کیا گیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0