ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کو اپنی منفرد شناخت کے تحفظ کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا، فاروق عبداللہ

       
مناظر: 713 | 29 Feb 2024  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے کی منفرد شناخت کو محفوظ بنانے کے لیے مل کر کام کریں جو بی جے پی حکومت نے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی طور پر چھین لی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے یہ بات سری نگر میں ایک تقریب کے دوران پارٹی کارکنوں سے بات چیت کے دوران کہی۔انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ چیلنجوں کے باوجود اپنے عوامی رابطے کی مہم کو تیز کریں اور لوگوں کو اس منظم حملے کے بارے میں بتائیں جو بھارتی حکومت نے کشمیر پر کیاہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمیں اپنی منفرد شناخت پر ہمیشہ فخر رہا ہے اور ہم نے مل جل کرعلاقے کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیا ہے لیکن اب ہمارے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لہذا یہاں رہنے والے تمام مذاہب اور ذاتوں کے ماننے والوں کو اپنی منفرد شناخت کو محفوظ بنانے کیلئے ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0