ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری

       
مناظر: 301 | 8 Mar 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2024 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم رمضان کو اگر آپ کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی تو زکوٰۃ کٹے گی، سیونگ اور پی ایل ایس اکاؤنٹس پر زکوٰۃ لاگو ہوگی۔
زکوٰۃ صرف نفع و نقصان کے ٹائٹل والے اکاونٹس سے کاٹی جائےگی،کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائےگی۔
زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو 1 لاکھ 35 ہزار 179 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے اور ان سے زکوٰۃ منہا نہیں کی جائے گی۔ خیال رہےکہ اس سال ممکنہ طور پر ماہ رمضان کا آغاز 12 یا 13 مارچ کو ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0