اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

سرینگر: سازش یا معاملہ کچھ اور ،آتشزدگی کے باعث 4 مکان، تین دکانیں خاکستر

       
مناظر: 373 | 14 Mar 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں آتشزدگی کے باعث تین دکانیں اور چار رہائشی مکان خاکستر ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سری نگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں پیش آنے والے آتشزدگی کے ایک واقعے میں چار مکان جل گئے جن میں دو گھر چار منزلہ جبکہ دیگر دو تین منزلہ تھے۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔
سرینگر ہی کے علاقے لالچوک میں آتشزدگی کے سبب تین دکانیں جل گئیں۔ایک افسر نے بتایا کہ آگ آج صبح ایک پانچ منزلہ تجارتی پلازے کے گراؤنڈ فلور میں بھڑک آٹھی جس کی وجہ سے تین دکانیں خاکستر ہوگئیں۔
دریں اثنا جموںخطے میں ضلع راجوری کے علاقے شاہدرہ شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کے نام غلام احمد، نورین اختر اور روزیہ اختر بتائے جاتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0