ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

منی پورمیں پر تشدد کارروائیاں تھم نہ سکیں ، 294نئی گرفتاریاں

       
مناظر: 302 | 15 Mar 2024  

 

امپھال(نیوز ڈیسک ) شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں پولیس نے مختلف اضلاع میں چھاپوں اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 294لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولسی نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیاں کیں اور انڈین جوڈیشل کوڈ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 294افراد کوگرفتار کرلیا ۔پولیس کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ریاست کے حساس علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 139چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس دوران چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 294لوگوںکومختلف دفعات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریاست میں گزشتہ سال مئی سے شرو ع ہونیوالی پر تشددجھڑپوں کئی سو افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھرہوچکے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0