سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقےسنگم میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔
پیر کی سہ پہر مقامی لوگوں نے سنگم کے علاقے میں پنج پورہ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش دیکھی ۔ انہوں نے فوری طورپر اس بارے میں اطلاع سنگم پولیس اسٹیشن کو دی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوضروری قانونی کارروائیوں کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسلام آباد منتقل کردیا ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔
مقبوضہ جموں کشمیر : نامعلوم شخص کی لاش برآمد
مناظر: 468 | 17 Jan 2023