ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر: کپواڑہ قتل عام کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش

       
مناظر: 524 | 27 Jan 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اورتنظیموں نے سانحہ کپواڑہ کے شہداء کو انکی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 27 جنوری 1994 کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے ایک دن بعد بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ قصبے میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 27 شہریوں کوشہید کردیا تھا۔ بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں قتل عام 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے روزہڑتال کرنے پر لوگوں کو سزا دینے کے لیے کیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤںغلام محمد خان سوپوری ، محمد یاسین عطائی ، مولانا سجاد ندوی ، غیر قانونی طور پر نظربند رہنماء عبدالصمد انقلابی اور جموںوکشمیر مسلم لیگ نے اپنے بیانات میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کپواڑہ قتل عام اور مقبوضہ علاقے میں خونریزی کے دیگر واقعات میں ملوث بھارتی فوجیوں کو آج تک سزا نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کاواحد مقصد مقبوضہ علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے ۔ حریت رہنمائوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر ایک بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارت وحشیانہ ظلم وتشدد کے ذریعے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے واضح کیاکہ کشمیری شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہر گز رائیگاںنہیں جانے دیا جائے گا اور جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0