ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارتی ریاست اوڈیشا میں پولیس اہلکار نے صوبائی وزیر صحت کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

       
مناظر: 920 | 30 Jan 2023  

بھوبنیشور(نیوز ڈیسک ) بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڈیشا کے وزیر صحت نابا کشور داس کو گاندھی چوک کے نزدیک اے ایس آئی نے اُس وقت گولی ماری جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔صوبائی وزیر صحت کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم اہلکار نے نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر براہ راست سینے میں دو گولیاں ماری ماری اور وہ فرار ہوگیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وزیر صحت جیسے ہی اپنی کار سے اترے تو سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے یکے بعد دیگرے دو گولیاں ان کے سینے میں اتار دیں۔وزیر صحت کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبیعت نہ سنبھلنے پر طیارے کے ذریعے بھونیشور لے جایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی پیچیدہ آپریشن کیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر صحت پر فائرنگ کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شناخت گوپال داس کے نام سے ہوئی ہے۔ تاحال واقعے کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا اور تفتیشی عمل جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0