سرینگر (نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، کئی علاقوں میں بھارتی فوج نے تلاشی آپر یشن جاری رکھا ،ضلع کولگام میں ایک عالم دین پولیس سٹیشن سے لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ سوپور سے ایک شخص کی لاش برآمدکی گئی،
کے پی آئی کے مطابق مقبوضہ ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کے باوجود قابض فوج نے تلاشی آپریشن جاری رکھا اس دوران کئی مقامات پر لوگوں کی شناختی پریڈ کرائی گئی علاوہ ازیں عالم دین مفتی نذیر احمد ڈار کولگام ضلع کے علاقے بہی باغ میں واقع پولیس سٹیشن سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔مفتی نذیر کے بھائی نے بتایاکہ27جنوری کوبہی باغ پولیس اسٹیشن نے میرے بھائی کو اپنے اسکول کی کچھ دستاویزات جمع کرانے کے لیے تھانے پربلایا اور وہ مذکورہ دستاویزات کے ساتھ پولیس اسٹیشن گئے۔
انہوں نے کہاکہ پولیس اسٹیشن پر انہیں غیر ضروری طور پر اگلے دن یعنی 28 جنوری 2023کو مزید دستاویزات لانے کا حکم دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ 28جنوری کو نذیر احمد ڈاردوبارہ تھانے پر گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ مفتی نذیرکے بھائی نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم نے ان کے نمبروں پر کال کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں آرہا ہے اور 28جنوری سے ان کا فون مسلسل بند ہے، اس کے علاوہ سوپور قصبے میں ایک 29سالہ شخص کو مردہ حالت میں پایا گیا۔شہری جس کی شناخت شہزاد احمد ملک کے نام سے ہوئی ہے ، شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے وارپورہ سوپور میں مردہ پایا گیا۔موت کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکی ۔
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ، کئی علاقوں میں تلاشی آپر یشن
مناظر: 825 | 31 Jan 2023