بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

سرینگر جموں شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند

       
مناظر: 948 | 1 Feb 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میںسرینگر جموں شاہراہ ضلع رام بن کے علاقے بانہال میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے ایک مرتبہ پھر بند ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی واحد سری نگر جموں ہائی شاہرہ کو محض ایک روز قبل مختصر طور پر کھول دیا گیا تھا۔
قبل ازیں چندر کوٹ اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کے سبب شاہراہ لگاتار دو دن تک بند رہی تھی اور منگل کو مختصر وقت کیلئے کھول دی گئی تھی۔
دریں اثنا،شاہراہ کی بندش سے وادی کشمیر میں گوشت کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔”کشمیر مٹن ڈیلرز ایسوسی ایشن “کے جنرل سیکرٹری معراج الدین نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بھیڑ بکریوں کے 80 سے زائد ٹرک سرینگر جموں شاہراہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0