سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں پیلی اور گرد آلود برف باری ہوئی ہے جس کے باعث لوگ حیرت زدہ ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا کہ جمعرات کو شمالی کشمیر میں پیلی اور گرد آلود برف باری پاکستان اور افغانستان سے آنے والی ہوائوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو شمالی کشمیر کے علاقوں میں گرد آلود برف باری دیکھنے میں آئی۔ لوگوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا اور برف کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئر کیں جس کے بعد اس بارے میں محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آئی۔
مقبوضہ جموں کشمیر میں پیلی برف باری سے لوگ ہکا بکا ، پیلی برف کیوں پڑی ؟
مناظر: 382 | 11 Feb 2023