ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

کشمیریوں سے انکی زمینیں چھیننے کے بھارتی مظالم ، مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل مکمل ہڑتال کی جائے گی

       
مناظر: 519 | 14 Feb 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو مختلف بہانوں سے ان کی زمینوں اورجائیدادوں سے بے دخل کرنے سمیت نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے ظالمانہ قدامات کے خلاف کل (بدھ کو) مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
APHC ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ زمینوں پر قبضے کی مودی کی پالیسی کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور ان کے مسلم کردار کو مٹانے کے علاوہ مقبوضہ علاقے کو ایک نوآبادی بنانے کی منظم کوشش ہے۔انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد واتفاق کو فروغ دیں اور بی جے پی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کو ظالمانہ اقدامات کے ذریعے اپنے وطن کو چھیننے اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی اجازت نہ دیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسلام کی آمد سے قبل ہندو تہذیب کو زندہ کرنا بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہدف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد حکمرانوں کے ہندوتوا ایجنڈے کو پورا کرنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0