جمعہ‬‮   26   جولائی   2024
 
 

مودی سرکار کشمیریوں کی جائیداد چھین کر انہیں مفلوک الحال بنانا چاہتی ہے: حریت کانفرنس

       
مناظر: 680 | 17 Feb 2023  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت جموں و کشمیر کے عوام کی جائیدادوں، زمینوں، سے محروم کر رہی ہے۔وقف املاک پر قبضے اور ان کے مکانوں، دکانوں اور کاروباری پلازوں کو مسمار کرکے انہیں مکمل طورپر مفلوک الحال بنانا چاہتی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے وحشیانہ بھارتی اقدامات کا مقصد جموں و کشمیر کی شناخت کو مٹاناہے۔حریت ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کشمیریوں کا ہے ، وہ اپنی سرزمین پر غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور وہ اپنے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
حریت ترجمان نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کے عوام کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت مانگنے پر بے انتہا جبر واستبداد کا نشانہ بنا رہا ہے۔حریت کانفرنس نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے انسداد تجاوزات کی مہم کے نام پر جاری بے دخلی اور مسماری مہم کے خلاف ہڑتال کی حمایت اور اسے کامیاب بنانے پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے متحدہ جہاد کونسل سمیت دیگر آزاد پسند تنظیموں کی طرف سے کال کی بھر پور حمایت پر انکابھی شکریہ ادا کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام خطے میں امن، خوشحالی اور اقتصادی استحکام کے خواہاں ہیں اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک انہیں انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0