جمعہ‬‮   11   اکتوبر‬‮   2024
 
 

ہندو انتہا پسند جل بھن کر کوئلہ، بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمان بھارتی سیاستدان سے شادی کرلی

       
مناظر: 297 | 17 Feb 2023  

 

ممبئی (نیو زڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کی سماج وادی پارٹی کے لیڈر فہد احمد سے کورٹ میرج کرلی۔ اداکارہ سوارا نے ٹوئٹر پر اپنی اور بھارتی سیاستدان کی کورٹ میرج اور بعد ازاں کورٹ کے باہر ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی اور شادی کا اعلان کیا۔ شادی کے حوالے سے کی جانے والی ٹوئٹس میں سوارا بھاسکر نے بالی ووڈ کی شاہانہ شادی کلچر سے متاثر ہونے کا اعتراف کیا ،سوارا نے اپنی ٹوئٹ میں اس حوالے سے اپنا ایک کالم بھی شیئر کیا ۔ سوارا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ابھی شادی کا باقاعدہ پورا جشن باقی ہے تاہم فی الحال یہ نہیں کہہ سکتی کہ شادی کی مختلف تقریبات کس قدر شاہانہ ہوں گی۔ دوسری جانب شادی کی تصاویر کے ساتھ کی گئی ٹوئٹ میں سوارا نے بتایا کہ شادی کے موقع پر انھوں نے اپنی والدہ کی شادی کی ساڑھی اور جیولری پہنی۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی ہے تاہم شہنائی والی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔بھارتی اداکارہ کے مسلمان سیاستدان سے شادی کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آرہا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0