بنگال (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بادرڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) نے ایک مسلمانوں کودوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ مسلمان شخص کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا۔
30 سالہ مسلمان جوہیرالاسلام کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی تفصیلات اس وقت سامنے آئیں جب انسانی حقوق کی کارکن کریٹی رائے نے بھارت کے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) کو ایک خط لکھا، جس میں رواں برس 21 فروری کو پیش آنے والے واقعے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔یہ واقعہ پربا صاحب گنج بارڈر پر پیش آیا تھا اور بی ایس ایف کے کمپنی کمانڈر بیجے کمار تشدد میں ملوث تھا۔
متاثرہ کے اہل خانہ نے صاحب گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، لیکن متعلقہ پولیس نے مجرم بی ایس افسر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔
کریٹی رائے نے کہا کہ تشدد اتنا شدید تھا کہ متاثرہ شخص شدید درد کی وجہ سے ٹھیک سے چلنے سے قاصر ہے۔
بنگال: بی ایس ایف اہلکاروں کا زیر حراست مسلمان پر وحشیانہ تشدد
مناظر: 982 | 21 Mar 2023