ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھارتی مکروہ سازش ، قمر زمان کائرہ لرزہ خیز تفصیلات سامنے لے آئے

       
مناظر: 339 | 13 Dec 2022  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا فورم انتہائی اہم ہے اور او آئی سی کی حمایت کشمیری عوام کے عزم وہمت کو تقویت دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرر ہی ہے اور پاکستان کی حکومت اور عوام اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف الدوبے نے ایک وفد کے ہمراہ مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں آزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور سیکرٹری امور کشمیر کے علاوہ وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھ یشرکت کی۔ اس موقع پرقمر زمان کائرہ نے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل او آئی سی اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل او آئی سی کی جانب سے حالیہ دورہ پاکستان اور آزادکشمیر انتہائی قابل تحسین اور اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے او آئی سی کا فورم انتہائی اہم ہے اور اس فورم کی سپورٹ کشمیری عوام کے ہمت و عزم کو تقویت دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرر ہی ہے اور پاکستان کی حکومت اور عوام اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو اجاگر کرتے ہوئے مشیر امور کشمیر نے کہاکہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے اور 05 اگست 2019 کے بھارتی یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان غیر قانونی اقدامات سے بھارت درحقیقت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور اس مذموم منصوبے کی تکمیل کے لیے بھارت نے لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کی اس ملاقات میں انہوں نے آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا ہے تاکہ وہ اجلاس کے شرکا کو زمینی حقائق سے آگاہ کر سکیں ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر آزادجموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر اورپیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین اور دیگر نے مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہزاروں خاندان ایک دوسرے سے بٹے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہاکہ سینکڑوں حریت لیڈر بھارت کی جیلوں میں قید ہیں جس کا او آئی سی کو فوری نوٹس لینا چائیے۔او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف الدوبے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل او آئی سی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مسلے کے حل کے لیے ہم کوششیں جاری رکھیں گے۔او آئی سی کے وفد نے کہا کہ انہوں نے آزادکشمیر کا ایک تاریخی دورہ کیا ہے جس کے نتیجے میں زمینی حقائق سمجھنے میں مدد ملی ہے۔ اوآئی سی کے وفد نے مسئلہ کشمیر پر اپنی مسلسل اور پرعزم حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق او آئی سی کا ایکشن پلان انتہائی اہم ہے۔او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے کہاکہ ملاقات میں مختلف تجاویز انتہائی اہم ہیں اور ان تمام تجاویز کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0