ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت کی مرکزی حکومت نے ملک کے تمام 62 کنٹونمنٹ بورڈز ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے کنٹونمنٹ کے اسٹیٹس میں تبدیلی کے لیے27 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں آنے والے شہری علاقوں کو میونسپل اداروں کے حوالےکر دیا جائےگا اور آرمی ایریا کو ملٹری اسٹیشنز میں تبدیل کر دیا جائےگا، اس طرح بھارت میں برطانوی نوآبادیاتی دور سے قائم کنٹونمنٹ نظام کا خاتمہ ہوجائےگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت بھارت میں کل 62 کنٹونمنٹ بورڈز ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز ختم کرنےکا آغاز چین کی سرحد سے منسلک بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے ہوگا، اس کنٹونمنٹ کو جلد ہی ملٹری اسٹیشن میں تبدیل کردیا جائےگا۔
بھارتی حکومت کا ملک بھرکے تمام کنٹونمنٹ بورڈز ختم کرنےکا فیصلہ
مناظر: 641 | 3 May 2023