ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں جی 20اجلاس عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،ڈاکٹر طاہر تبسم

       
مناظر: 723 | 5 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عالمی امن اور انسانی حقوق کیلئے متحرک این جی او انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ کے صدر اور سینئرکشمیری رہنما ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم نے کہا ہے کہ متنازعہ علاقے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 ممالک کے اجلاس کا انعقاد عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ اس اجلاس کا بائیکاٹ کریںاور بھارت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادو ں پر عمل درآمد کیلئے دبائو ڈالیں، یہ اجلاس دنیا کوگمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے ،جس کے ذریعے بھارت یہ بتانا چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں امن ہے جو سراسر جھوٹ اور دھوکا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سردار طاہر تبسم نے ایک بیان میںکہا کہ بھارت جی 20 کے اجلاس کے دوران کشمیریوں پر مزید ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنا چاہتا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بھارت کو اس ہٹ دھرمی سے باز رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں اس اجلاس کے انعقاد کو رکوانے کیلئے سفارتی سطح پر فوری اور موثرکوشش کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں ایسے اجلاس سے بھارت اپنے جرائم نہیں چھپا سکتا ،مذکورہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی حیثیت مشکوک ہو گی۔انہوں نے چین، ترکی اور باقی طاقتور ممالک سے اپیل کی کہ وہ اس اجلاس کا بائیکاٹ کر کے اسے موخر کرائیں تاکہ اس کی آڑ میں کشمیری عوام پر مظالم ختم ہو سکیں۔ ڈاکٹر طاہر تبسم نے بیرون ملک آباد موثر پاکستانی اور کشمیری نمائندوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے ممالک کے منتخب نمائندوں کے ذریعے اس اجلاس کا بائیکاٹ کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں اور اس بارے مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جو مرضی کر لے کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو زیادہ دیر تک نہیں دبا سکتا اور نہ ہی ریاستی دہشت گردی روا رکھ سکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0