ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

اشرف صحرائی کو ان کے دوسرے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

       
مناظر: 474 | 5 May 2023  

سرینگر05مئی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف خان صحرائی کو ان کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
محمد اشرف صحرائی5 مئی 2021کو بھارتی پولیس کی حراست میں وفات پا گئے تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں بشمول عبدالاحد پرہ،غلام محمد خان سوپوری،زمرودہ حبیب ، یاسمین راجہ ، فریدہ بہن جی ، سید بشیر اندرابی ، جاوید احمد میر،جمیل احمد میر،ڈاکٹر معصب، تحریک حریت جموں و کشمیراور پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے چیئرمین اسرار احمد نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ اشرف صحرائی کی شہادت اوردیگر شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں ہونے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔بیانات میں کہا گیا کہاشرف صحرائی کی دوران حراست وفات کے ذمہ داروں کو ابھی تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا ہے۔انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیرکو بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔بیان میں کہاگیا کہ بھارتی حکومت اشرف صحرائی کے دوران حراست قتل کی براہ راست ذمہ دار ہے اور اس سانحہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ اصل حقائق کاپتہ لگایا جاسکے جو کشمیری رہنماء کی موت کی وجہ بنی ۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے شہید محمد اشرف صحرائی کو ان کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیاہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکریٹری اطلاعات امتیاز وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے ہاتھوں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد اشرف صحرائی کے اودھمپور جیل میں حراست میں قتل کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ محمد اشرف صحرائی کودانستہ طورپر حراست میں قتل کیاگیاجس کی تمام تر ذمہ داری مودی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس پر بھی زور دیا کہ وہ جیل میں اشرف صحرائی کی پراسرار موت کا نوٹس لیں اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کو رکوانے کے لیے بھارت پر دبائوبڑھائیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء چوہدری شاہین اقبال ، خادم حسین اور سید سبط شبیر قمی اور پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے بھی اپنے بیانات میں محمد اشرف صحرائی کو انکی شہادت کی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہدی رہنماء پوری زندگی تحریک آزادی کے ساتھ عزم وہمت کیساتھ وابستہ رہے اوراپنی غیر قانونی نظربندی کے دوران5مئی 2021کو شہادت کے مرتبے پر فائض ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ شہید رہنما نے اپنا ایک بیٹا بھی آزادی کی راہ میں قربان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے مثال قربانیوں سے لبریز اشرف صحرائی کی زندگی جدوجہد آزادی کشمیر میں مصروف کشمیریوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف صحرائی اور دیگر لاکھوں شہدا کی عظیم قربانیاں تحریک آزاد ی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0