ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں جی20 اجلاس کیخلاف آزاد جموں وکشمیر میں پاسبان حریت کا احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 517 | 7 May 2023  

 

مظفرآباد(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے رواں ماہ جی20 کا اجلاس منعقد کئے جانے کیخلاف آزاد جموں وکشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کا اہتمام پاسبان حریت جموں کشمیر نے کیاتھا۔ سرینگر جانے والے روڈ پر احتجاجی مارچ کے شرکاء نے جی 20کے رکن ممالک سے مطالبہ کیاکہ وہ مجوزہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔مظاہرے میں بچوں، بزرگوں اورنو جوانوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین”بائیکاٹ بائیکاٹ جی 20 بائیکاٹ”،” گو مودی گو بیک” ،”گو انڈیا گو بیک” ،”جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے” اور”بھارتیو قابضو جموںو کشمیر چھوڑ دو”کے نعرے بلند کررہے تھے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی عرب، ترکیہ اور انڈونیشیا سمیت G20 میں شامل رکن ممالک سے مجوزہ اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیاگیا تھا۔ پاسبان حریت کے چیئرمین عْزیر احمد غزالی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی 20کے رکن ممالک کو جموں و کشمیرکے متنازعہ علاقے میں مجوزہ اجلاس کے پیچھے بھارت کے مذموم مقاصد کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جی 20کے رکن ممالک کو جموں و کشمیر پر بھارت کے سامراجی قبضے ،نہتے761f3b89-a92b-4141-9a0b-ad8417be682eکشمیریوں پربھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مجوزہ اجلاس کابائیکاٹ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کردیاہے اوروہ وہاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ پاسبان حریت کے وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم نے اس موقع پر کہا کہ رکن ممالک کو مجوزہ اجلاس میں شرکت کے بجائے بھارت کی طرف سے نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0