ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی

       
مناظر: 909 | 20 Dec 2022  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق کپتان اور ماضی کے عظیم کھلاڑی شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر کی بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ شاہین شاہ کا نکاح ہورہا ہے، دونوں کی منگنی دو سال پہلے ہوئی تھی۔ شاہین شاہ کی ہونے والی دلہن اس وقت زیر تعلیم ہیں ، یہ شادی پاکستان میں سب سے مقبول شادی قرار دی جا رہی ہے، شاہین شاہ اور شاہد آفریدی کے پرستاروں کو اس شادی کا شدت سے انتظار ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، شاہین آفریدی 3 فروری 2023کو سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا ء آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو رہے ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشاء کا نکاح ہو رہا ہے جبکہ رخصتی بعد میں ہوگی، شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی اس سے چند ماہ قبل ہوگی۔ مقبول ترین کرکٹر شاہین شاہ آفریدی ان دنوں فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور ان کا ری ہیب جاری ہے،وہ پاکستان سپر لیگ سے قبل نکاح کر رہے ہیں۔دوسری جانب شاہین شاہ کے دیرینہ دوست حارث رؤف کے نکاح کی تقریب ہفتے کو ہو رہی ہے، حارث کی رخصتی کی تقریب آئندہ سال ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ اور حارث رؤف فروری میں لاہور قلندرزکی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیں گے، شاہین شاہ کی کپتانی میں گزشتہ سال لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا، نکاح کے بعد شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ میں مصروف ہوجائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0