اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

چھتیس گڑھ:ہندوانتہا پسندوں کے ہاتھوں عیسائیوں کی زندگی اجیرن

       
مناظر: 695 | 24 Dec 2022  

رائے پور(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع باستر میں ہندو انتہاپسندوں نے مسیحی برادری کے لوگوںکا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ عیسائیوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ یا توہندو مت میں شامل ہوں یا پھر گاؤں سے چلے جائیں۔
ایک عیسائی کارکن اور وکیل پردیپ سنگھ نے کہا کہ عیسائیوں پر حملے ان کے مذہب کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ ہندو عیسائیوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ دراصل غیر ملکی ہے لہذا یہاں سے چلے جائیں۔ پردیپ سنگھ نے کہا پولیس بھی ہندوؤں کی ہی طرف داری کر رہی ہے اور عیسائیوں سے کہہ رہی ہے کہ وہ اپنا مذہب چھوڑ دیں تاکہ وہ علاقے میں امن برقرار رکھ سکے۔
چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں مسیحی برادری کے درجنوں افراد نے گزشتہ ہفتے ہندوؤں کی طرف سے حملے کے بعد ایک سٹیڈیم اور کچھ گرجا گھروں میں پناہ لی ہے۔
متاثرین نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نارائن پور کلکٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک یادداشت بھی پیش کی جس میںکہا گیا کہ ہندوؤں نے 60 عیسائی خاندانوں کو نشانہ بنایاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0