لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )مینجمنٹ کمیٹی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے ، سابق کپتان شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز”کے مطابق چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر منتخب کیا ہے ، عبوری سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈےسیریز کیلئے ٹیم کی سلیکشن کرے گی ، سلیکشن کمیٹی میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اور افتخار انجم بھی شامل ہیں ، جبکہ ہارون رشید کمیٹی کے کنوینر کے فرائض سر انجادم دیں گے۔
شاہد آفریدی پی سی بی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ تعینات
مناظر: 555 | 24 Dec 2022