جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںعام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے مودی حکومت کی طرف سے بھارت اور جموں و کشمیر میں کھیلی جارہی ذات پات، مذہب اور نفرت کی سیاست کی شدید مذمت کی ہے۔
جموں وکشمیر اے اے پی کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے جموں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے سمجھدار عناصر کو ایسی تفرقہ انگیز قوتوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے جو ہماری جامع ثقافت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے ووٹروں کو ذات، رنگ اور عقیدے کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے حالیہ رجحانات کے انتہائی خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں لہذا اس پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ تقسیم کی سیاست کا سہارا وہ سیاسی جماعتیں لے رہی ہیں جو عوام کو کچھ دینے میں ناکام رہی ہیں لہذا وہ اپنی ساکھ کی بحالی کیلئے مذہب کے ساتھ ساتھ دیگرحربوں کا استعمال کر رہی ہیں
عام آدمی پارٹی کی بی جے پی کی ذات پات، نفرت کی سیاست کی مذمت
مناظر: 990 | 25 Dec 2022