اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

پنجاب میں بخار، سانس اور خارش کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

       
مناظر: 462 | 26 Dec 2022  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پنجاب میں خشک اور سرد موسم کے باعث شہریوں کی صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں خشک اور سرد موسم کے نتیجے میں بخار، سانس اور خارش کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے، پنجاب کی او پی ڈیز میں ان بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 دسمبر کو سانس کی تکلیف کے 16 ہزار 175 مریض آئے اور 4 ہزار 422 مریض بخار میں مبتلا ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 23 دسمبر کو سانس کے 25 ہزار 241 مریض رپورٹ ہوئے۔ اِن مسائل پر طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جا رہا ہے کہ بچے اور بزرگ گرم لباس کےساتھ گرم مشروبات کا بھی استعمال کریں، صبح اور شام میں بلا ضرورت نہ نکلیں، ماسک کا استعمال کریں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سادہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0