ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

کانگریس رہنما کامودی حکومت سے کشمیریوں کے حقوق بحال کرنے کا مطالبہ

       
مناظر: 467 | 26 Dec 2022  

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر نے نئی دہلی میں مودی کی ہندوتوا حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کشمیریوںکے حقوق بحال کرے اور بھارتی پارلیمنٹ میںان سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔ .
انہوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے نوگام شانگس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محض بیانات اور بلند وبانگ دعوو¿ں سے لوگوں کے لیے کچھ نہیں بدلا ہے جن کو بی جے پی کے دور حکومت میں امتیازی سلوک کا سامنا رہا اور دھوکہ دیاگیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بی جے پی-آر ایس ایس اور ان کے حواریوں کی تقسیم کی سیاست کے خلاف جنگ میں کانگریس پارٹی کا ساتھ دیں جو اپنے فائدے کے لیے لوگوں کو تقسیم کر رہے ہیں اور اصل مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹا رہے ہیں۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں دھوکہ دیاگیا ہے اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں لیکن بی جے پی جو ہر لحاظ سے ناکام رہی ہے، اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جعلی بیانیہ بنانے میں مصروف ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میںکانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی اورلوگوں میں اعتماد پیداکرنے کے لیے جمہوری عمل کی بحالی اہم ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0