اسلام آباد(نیو زڈیسک )اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو اراضی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی بد ترین سیاسی انتقام کی اپنی منفی روش پر کاربند ہے، چار سال آپ یہ سب کرکے دیکھ چکے ہیں، سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، نیب، ایف آئی اے کی طرح اب اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔