بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

       
مناظر: 623 | 1 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو کینال روڈ سے گرفتار کیا۔ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتار کرکے وفاقی دارالحکومت روانہ ہوگئی۔ قبل ازیں چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھاکہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی جب کہ پرویز الٰہی کو کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔ذرائع اسلام آباد پولیس کے مطابق پرویزالٰہی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، پولیس انہیں اسلام آباد منتقل کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0